ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 96 نئے کیسز

اورنگ آباد میں اب تک کورونا وائرس کے کل 15 ہزار 870 مریض سامنے آئے ہیں 513 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 11 ہزار 676 صحتیاب ہوئے ہیں اور تین ہزار 681 مریض زیرعلاج ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 10:54 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے سات اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 96 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 870 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 513 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 11 ہزار 676 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور تین ہزار 681 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے

مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بلا وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہوں ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.