ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا متاثرہ نے ویڈیو بنا کر سرکاری ہسپتال کی قلعی کھول دی

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ و سرکاری حکام کی مریضوں کے ساتھ برا سلوک کرنے کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے۔

corona positive patient video viral from aurangabad government hospital
اورنگ آباد میں کورونا متاثرہ نے ویڈیو بناکر سرکاری ہسپتال کی قلعی کھول دی
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 11:51 AM IST

اس وائرل ویڈیو نے سرکاری انتظامیہ کی قلعی کھول کر رکھ دی، ایک کورونا متاثرہ نے ہسپتال سے ویڈیو بنائی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آرہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ہسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو حیران کن حقائق سامنے آئے۔

وائرل ویڈیو میں متاثرہ نے کہا کہ 'ایم پی بھاگوت کراڑ کی درخواست پر ہسپتال میں مجھے داخلہ ملا لیکن جب میں ہسپتال کے وارڈ میں پہنچی اور اندر کا منظر دیکھی تو آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے بیڈ خالی ہیں، یہ بدعنوان حکومت اور ڈاکٹرز گھنٹوں مریضوں کو باہر بٹھا رہے ہیں، مختلف حیلے بہانے کر کے روک رہے ہیں تاکہ مریض تنگ آ کر چلا جائے اور ان کی وجہ سے ہی کورونا کی وبا پھیل رہی ہے کیونکہ مریض خود کا خیال نہیں رکھ پاتا اور دوسرے لوگ بھی اس کی زد میں آتے ہیں'۔

کورونا متاثرہ نے ویڈیو بناکر سرکاری ہسپتال کی پول کھول دی

سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والی یہ خاتون اورنگ آباد کے چکل تھانہ علاقے سے تعلق رکھتی ہے، اس خاتون نے تقریباً تین منٹ پینتالیس سیکنڈ کے ویڈیو میں اپنی پوری روداد بیان کی ہے۔

اس متاثرہ خاتون کا دعوی ہیکہ کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں اسے میلٹران ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ پانچ سے چھ گھنٹے تک داخلے کے لیے کوشش کرتی رہی لیکن اسے ہسپتال میں داخلہ نہیں دیا گیا، خاتون کے مطابق وہ شوگر کی مریضہ ہے اور اس کا شوگر لیول اس وقت پانچ سو سے زائد تھا ایسے حالات میں اسے طبی امداد کی سخت ضرورت تھی لیکن ہسپتال انتظامیہ اسے ایڈمٹ نہیں کررہا تھا، تھک ہار کر اس خاتون نے ایم پی ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کو فون کیا اور پوری روداد سنائی جب کہیں اس متاثرہ کو داخلہ ملا لیکن ہسپتال میں داخلے کے بعد پہلی منزل پر تمام بیڈ خالی دیکھ کر اسے حیرت ہوئی۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ڈاکٹر بھاگوت کراڑ سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کی او ر انتظامیہ کی لاپروائی پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر بھاگوت کراڑ بی جے پی کے سینئر رہنما و راجیہ سبھا کے رکن ہے۔ اس لیے کچھ حلقوں میں اسے بی جے پی کی ریاستی ادھو ٹھاکرے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے لیکن اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ملٹران ہسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو رونگٹے کھڑے کرنے والے حقائق سامنے آئے کوئی اپنے مریض کے علاج کے لیے زیورات بیچنے پر مجبور ہیں تو کسی کے پاس دوا کے لیے رقم نہیں۔

مریضوں کے رشتہ داروں کا الزام ہیکہ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ ان کے پاس دواؤں کی قلت ہے، اور دواؤں کی دستیابی میں وقت لگے گا۔ ایسے حالات میں لوگ اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے پر مجبور ہیں۔

متاثرہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آیا اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں خالی بیڈس کی تفصیلات جاری کردی گئی، فی الحال شہر کے ہسپتالوں میں بیڈ کے انتظامات ہیں لیکن دواؤں کی قلت سے مریضوں کی جان پر بن آئی ہے اور ان کے رشتہ دار اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے ہنگامی اقدامات نہیں کیے تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ ہسپتال کے ذمے داران سے بات چیت کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.