ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 310 نئے معاملے

اورنگ آباد میں 18302 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 699 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 10:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 31 اگست کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 310 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 23460 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 699 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 18302 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4459 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.