ETV Bharat / international

مایوس قطر نے غزہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں معطل کر دیں

جنگ کے آغاز سے جنگ بندی کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کر رہے قطر نے ثالثی کی کوششوں کو معطل کر دیا ہے۔

مایوس قطرغزہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں معطل کر دیں
مایوس قطرغزہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں معطل کر دیں (File Photo)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Nov 10, 2024, 10:04 AM IST

دیر البلاح، غزہ کی پٹی: قطر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی اپنی اہم کوششوں کو معطل کر دیا ہے۔ 14 مہینوں سے جاری جنگ کے آغاز سے ہی قطر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں اہم ثالث کا کردار ادا کرتا آیا ہے۔ تاہم، گزشتہ مہینوں میں امریکہ، مصر اور خود قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کوششیں کیں لیکن کامیاب نہیں ہو سکے، یہی وجہ ہے کہ مایوس ہو کر ہفتے کے قطر نے غزہ کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ثالثی کی کوششوں کو معطل کر دیا۔

حالانکہ ابھی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ قطر کی میزبانی میں دوحہ میں اپنا دفتر چلا رہی حماس کی بقیہ قیادت کو ملک کو چھوڑنا ہوگا یا نہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ حماس کی بقیہ قیادت ایران یا ترکی منتقل ہو سکتی ہے کیونکہ مزاحمتی تنظیم کے ایران اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس کے کچھ رہنما اب لبنان میں ہیں۔

تاہم، جنگ بندی کی کوششوں میں دوسرے اہم ثالث مصر کے ایک اہلکار کے مطابق، قطر کے ثالثی کی کوششوں میں واپس آنے کا قوی امکان ہے۔ اس کے مطابق اگر اسرائیل اور حماس کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ سیاسی آمادگی ظاہر کرتے ہیں تو قطر اس میں دلچسپی ظاہر کر سکتا ہے۔

قطر نے اسرائیل اور حماس پر واضح کر دیا ہے کہ، وہ اس وقت تک ثالثی جاری نہیں رکھ سکتا جب تک کہ نیک نیتی کے ساتھ کسی معاہدے پر بات چیت کرنے سے انکار کیا جائے اور اس کے نتیجے میں حماس کا سیاسی دفتر قطر میں اپنا مقصد پورا نہیں کرے گا۔ اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے قطر نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے تو اسے چھوڑنا پڑے گا۔

واشنگٹن میں ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے دو ہفتے قبل قطر کو آگاہ کیا تھا کہ دوحہ میں حماس کے دفتر کا جاری آپریشن اب مفید نہیں رہا اور حماس کے وفد کو نکال دیا جانا چاہیے۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کی آخری تجویز کو مسترد کیے جانے کے بعد قطر نے اس مشورے کو قبول کرتے ہوئے حماس کے وفد کو 10 روز قبل اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وہ ثالثی کی کوششوں کو معطل کرنے کے قطر کے فیصلے سے آگاہ ہیں، لیکن کسی نے ہمیں وہاں سے جانے کے لیے نہیں کہا۔ انھوں نے کہا کہ، حماس نے کسی بھی جنگ بندی معاہدے کی شرط کے طور پر بارہا جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن اسرائیل حماس کے 7 اکتوبر 2023، کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی واپسی کا خواہاں ہے اور غزہ میں موجودگی کو لے کے بضد ہے۔

حالانکہ قطر کے اس فیصلے پر ابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ہفتے کے آخر میں، قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری سے منسوب تبصرے شائع کیے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دوحہ نے 10 دن پہلے مذاکرات میں فریقین کو آگاہ کیا کہ، اگر اس دور میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو سکا تو وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو روک دے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "جب فریقین وحشیانہ جنگ اور شہریوں کے جاری مصائب کے خاتمے کے لیے اپنی رضامندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو قطر اپنے شراکت داروں کے ساتھ ان کوششوں کو دوبارہ شروع کرے گا ۔"

غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ اور لبنان میں اسرائیل-حزب اللہ جنگ کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات اور دیگر جگہوں پر کمانڈ سینٹرز اور دیگر عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.