سوپور: جموں و کشمیر کے سوپور میں گذشتہ روز شروع ہوئے انکاؤنٹر کے بعد آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ تصادم شروع ہو گیا تھا جس میں ایک عسکریت پسند مارا گیا گیا۔ آج دوسرے دن بھی سگی پورہ میں عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز کا محاصرہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں اس ماہ پانچ عسکریت پسند مارے گئے جن میں گذشتہ روز سوپورہ میں ایک، بانڈی پورہ میں ایک اور کپواڑہ میں ایک اور سگی پورہ سوپور میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق کل شام سوپور کے رام پورہ راجپورہ جنگلات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شام کو جنگل میں چھپے عسکریت پسندوں نے گھیرا تنگ ہونے پر سکورٹی فورسس پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے تاحال مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ ہلاک عسکریت پسند کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
آپ کو بتادیں کہ آج دوسرے دن بھی سوپور کے دور اس افتادہ علاقہ میں لگاتار تلاشی کارروائی جاری ہے اور فوج نے پورے جنگلات کو اپنے گھیرے میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ یہ فوج کی آر آر ایس او جی 22 اور سی آر پی ایف کا مشترکہ آپریشن ہے۔ حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی ہے۔