سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں شہر میں یہ دوسرا انکاؤنٹر کا واقعہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم سرینگر کے علاقے ایشبر میں زبروان جنگلات میں ہوا۔
جموں کشمیر پولیس نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ، "دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرینگر کے زبروان جنگلاتی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے"
OP ZABARWAN, #Srinagar
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) November 10, 2024
On 10 Nov 24, A Joint Operation was launched by security forces in general area Zabarwan Forest, Ishbar Nishat, #Srinagar. Suspicious activity was observed by vigilant troops and on being challenged terrorists opened indiscriminate fire. Own troops… pic.twitter.com/q8KbAvAYwn
گزشتہ ہفتے خانیار کے علاقے میں ایک عسکریت پسند کمانڈر عثمان اس وقت مارا گیا تھا جب سکیورٹی فورسز کو ایک رہائشی مکان میں عسکریت پسند کے چھپنے کی اطلاع ملی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاریہ مہینے کے شروعاتی دس دنوں میں منگل کی شام بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں بیک وقت تصادم دیکھنے میں آیا۔ اس کے بعد جمعرات کو سوپور میں انکاؤنٹر ہوا۔
حکام کے مطابق، ان گولیوں کے تبادلے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ جس میں بانڈی پورہ میں ایک ، کپواڑہ میں ایک اور سوپور میں تین عسکریت پسند شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: