ETV Bharat / state

کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالستار کا استعفیٰ - رکن اسمبلی عبدالستار

مہاراشٹر میں کانگریس کے امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی کئی رہنما ناراض نظر آ رہے ہیں۔

abdulsattar
author img

By

Published : Mar 23, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Mar 23, 2019, 8:12 PM IST

کانگریس کے سلوڑ سے رکن اسمبلی عبدالستار نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

عبدالستار، رکن اسمبلی

ان کا کہنا ہے کہ وہ 30 برس سے کانگریس میں بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس بار انہیں امید تھی کہ پارٹی کی جانب سے انہیں لوک سبھا کے انتخابات میں امیدوار بنایا جائے گا۔

اس تعلق سے باضابطہ ضلع کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست بھی بھیجی گئی تھی لیکن پارٹی کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے، اسے دیکھ کر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

عبدالستار نے کہا کہ نہ وہ پارٹی سے ناراض ہے اور نہ ہی کسی رہنما سے انہیں کوئی شکایت ہے۔ تاہم اپنے حامیوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے وہ لوگ سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

عبدالستار نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور رکن اسمبلی کے عہدےسے استعفیٰ دینے کی بات بھی کہی ہے۔

عبدالستار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاستی صدر کو روانہ کر دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 23, 2019, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.