ETV Bharat / state

ریاست میں کانگریس دوبارہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہے: بھائی جگتاب - urdu news

مہاراشٹرمیں ریاستی حکومت نے قوانین کو سخت کرنے نیز لاک ڈاؤن کرنے کی بات کر رہی ہے۔ مگر مہا وکاس آگھاڑی حکومت میں اہم اتحادی کانگریس پارٹی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اب ریاست میں ایک پھر لاک ڈاؤن لگانے کےفیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔

The Congress is not in favor of re-lockdown in the state
ریاست میں کانگریس دوبارہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہے
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:03 PM IST

ممبئی کانگریس کے صدر جگتاب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کانگریس کی رائے اس بارے میں بالکل واضح ہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔

جگتاب نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے جو سخت اقدامات نافذ کررہی ہے اس سے اسکولوں کے امتحانات بری طرح متاثر ہوں گے۔

اسکول کے ذمہ داران اور اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت پہلی جماعت سے سے نویں جماعت اور گیارہویں جماعت آف لائن یا آن لائن امتحانات کی اجازت دے۔

جگتاب نے کہا کہ میں ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے اپیل کرتا ہوں کہ اسکولوں کو آن لائن یا آف لائن امتحانات کی اجازت دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر ممبئی کانگریس کے سی ای او چرنجیت سنگھ سپرا، خزانچی بھوشن پاٹل اور جنرل سکریٹری سندیش کونڈ ویلکر کے ساتھ موجود تھے۔
جگتاب نے مزید کہا کہ جب پچھلے سال لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ریاستی عوام کو کس قدر پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ مزدور، چھوٹے بڑے صنعتکار کے ساتھ عام اہالیان شہر ایک خوفناک صورتحال سے گزر چکے ہیں۔

لوگوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی خرچ کر کے لاک ڈاؤن کا سامنا کیا۔ ریاست میں اب اگر لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسی لیے کانگریس کسی بھی حالت میں لاک ڈاون کی اجازت نہیں دے گی۔

لہذا حکومت کی معلومات اور ہدایات کے بعد ممبئی کانگریس کے بی ایم سی انتخابات کے لیے تشکیل دی گئی۔ ممبئی کانگریس کے نو تشکیل شدہ ایگزیکٹو اور سکروٹنی کمیٹی کی میٹنگ اگلے نوٹس تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.