ETV Bharat / state

فڑنویس کی جلد ہی حکومت تشکیل دینے کی امید

بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان اتوار کے روز وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے کہا ہےکہ مہاراشٹرمیں جلد ہی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 2:21 AM IST

وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس

فڑنویس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ان کی پارٹی اور شیوسینا کے مابین باضابطہ بات چیت شروع نہیں ہو ئی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اتحاد کے شراکت داروں کے لئے بھی وقت ختم ہو رہا ہے، کیونکہ موجودہ قانون ساز اسمبلی کی میعاد نو نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ بی جے پی اور شیوسینا وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر کشمکش میں گھری ہو ئی ہے، جس کے نتیجے میں 24 اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے باوجود حکومت سازی میں تعطل بر قرار ہے ۔
فڑنویس اتوار کے روز اکولہ میں کاشتکاروں سے ملاقات کرنے اور غیر متوقع بارش کے سبب ضلع میں ہونے والے فصل کے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے گیے ہو ئے ہیں۔
اس تعطل سے متعلق سوال پر فرنویس نے کہا،' تعطل جلد ہی ختم ہوجائے گا اور جلد ہی نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔' انہوں نے کہا کہ ریاست میں غیر موسمی بارش کے سبب کاشتکاروں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کو راحت دینے کے لئے جلد ہی حکومت تشکیل دی جائے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک نگراں حکومت کیلئے فیصلے کرنے میں کچھ حدود ہوتی ہیں، لیکن ہماری حکومت کسانوں کے لئے راحت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی حکومت تشکیل دی جائے گی۔
اس سے قبل ہی سینئر رہنما سنجے راوت نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی سے صرف وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے معاملہ پر بات کرے گی۔
ریاستی حکومت نے ہفتہ کو غیر متوقع طور پر ہونے والی بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظام کے طور پر10 ہزا رکروڑ روپے کی منظوری دی۔

Intro:Body:

dsgdfh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.