ETV Bharat / state

مہاراشٹر: بارہویں کے نتائج کا اعلان، 90.66 فیصد طلبا کامیاب - ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن سرٹیفکٹ (پونہ) کے زیر اہتمام ماہ فروری اور اپریل 2020 میں منعقد بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آن لائن کر دیا گیا۔

مہاراشٹر: ایچ ایس سی کے نتائج کا اعلان
مہاراشٹر: ایچ ایس سی کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 3:09 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 7:32 PM IST

ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای کے نتائج کے اعلان کے مطابق اس سال کل 90.66 فیصد طلبا نے مہاراشٹر ایچ ایس سی کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بارہویں جماعت کے امتحانات میں اس سال بھی لڑکیوں نے بازی ماری۔ لڑکیوں کا مجموعی ریزلٹ 93.88 فیصد ہے اور لڑکوں کا 88.04 فیصد ہے۔

کوکن ڈویژن کا نتیجہ سب سے زیادہ 95.89 فیصد رہا ہے اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ سب سے کم 88.18 فیصد رہا ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبا میں سے 513575 نے درجہ اول، 579667 نے درجہ دوم اور 45029 نے پاس گریڈ سے کامیابی حاصل کی۔

اسٹیٹ بورڈ نے پونے، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی، کولہا پور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن ڈویژن بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان فروری سے مارچ 2020 میں منعقد کیے تھے۔

امتحان کے لیے 14 لاکھ 20 ہزار 575 طلباء نے فارمس بھرے تھے ۔ جس میں سے 14 لاکھ 13 ہزار 687 طلبا نے امتحان دیا ۔ ان میں سے 12 لاکھ 81 ہزار 712 طلبا پاس ہوئے ہیں۔

لڑکیوں کا نتیجہ 93.88 فیصد جبکہ لڑکوں کا فیصد88.04 رہا۔ کورونا وباء کی وجہ سے جوابی پرچوں کی جانچ میں کافی وقت لگا مشکلات پیدا ہوئی تھیں جس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔

علاقائی بورڈ کے لحاظ سے نتائج:

پونا: 92.50 ، ناگپور: 91.65 فیصد ، اورنگ آباد: 88.18 فیصد ، ممبئی: 89.35 فیصد ، کولہاپور: 92.42 فیصد ، امراوتی: 92.09 فیصد۔

ناسک: 88.87 فیصد ، لاتور: 89.79 فیصد ، کوکن: 95.89 فیصد۔

اسی طرح فیکلٹی کے لحاظ سے، آرٹس کے 82.63 ، کامرس کے 91.27 ، سائنس کے -96.93 اور پیشہ ورانہ کورسز کے 86.07 فی صد طلبا کامیاب قرار دیے گئے۔

ریاست میں اردو مضمون میں جملہ 42192 طلبا نے امتحان دیا تھا جس میں سے 9699 فیصد، جملہ 40925 کامیاب ہوئے۔ اسی طرح عربی مضمون میں 4899 طلبا نے امتحان دیا اور 96.96 فیصد، 4749 نے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ریاستی بورڈ میں طلبا کو 154 مختلف مضامین میں امتحان دینے کی سہولت ہے۔

اردو مضمون سب سے زیادہ امراوتی ڈویژن میں 11587 طلبا نے امتحان دیا اور 11192 کامیاب ہوئے۔ اسی طرح کولہا پور ڈویژن میں سب سے کم صرف 512 طلبا نے امتحان دیا جس میں سے 498 کامیاب ہوئے۔ کوکن ڈویژن میں بھی صرف 517 نے امتحان دیا اور 503 کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد ڈویژن میں 6121 نے امتحان دیا اور 5850 کامیاب ہوئے۔

پونہ ڈویژن میں 2376 نے امتحان دیا اور 2316 کامیاب ہوئے، ناگپور ڈویژن میں 1899 نے امتحان دیا اور 1880 کامیاب ہوئے۔ ممبئی ڈویژن میں 8776 نے امتحان دیا اور 8496 کامیاب ہوئے۔ ناسک ڈویژن میں 7551 نے امتحان دیا اور 7422 کامیاب ہوئے۔ اور لاتور ڈویژن میں2855 نے امتحان دیا اور 2778 کامیاب ہوئے۔

اسٹیٹ بورڈ کے ذریعہ نتائج کا اعلان صبح 11 بجے کیا جا تھا۔ تاہم ، پونے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، ریاستی بورڈ کے کچھ ملازمین کو پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں بورڈ کے ملازمین کو دفتر پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ لہذا ، بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان صبح 11 بجے کی بجائے صبح 11.45 بجے کیا گیا۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.