اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں چھترپتی سنبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں واقع پچاس اسکولوں کی ساڑھے تین سو کلاس رومز میں ڈیجیٹل اور اسمارٹ طریقے سے کلاس شروع کی گئی ہے جس میں انگلش , اردو , مراٹھی میڈیم کے بچوں کو اسمارٹ طریقے سے کلاس میں سکھایا جائے گا۔
اورنگ آباد ضلع کے بیس اسکولوں میں اسمارٹ کلاس شروع کر دیے گۓ ہیں جہاں پر پوری پرائیویٹ اسکولوں کی اسمارٹ کلاس جیسی سہولیات دی گئی ہے۔فی الحال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں پانچ سی بی ایس سی اسکول چلائے جاتے ہیں اور مراٹھی و اردو میڈیم کے ستّر اسکول موجود ہے ۔ان میں سترا اسکول پرائمری ہے جن میں سترا ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔
میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے انچارج سونار سر کا کہنا ہے کہ پچھلی مرتبہ جب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والے سی بی ایس سی اسکول کے ایڈمیشن کیے جا رہے تھے تو دو ہی دن میں سارے ایڈمیشن مکمل ہوگئے تھے۔شہر کے میونسپل اسکولوں میں اسمارٹ اور سی بی ایس سی کلاس شروع کرنے کے بعد اساتذہ بھی اعلی تعلیم یافتہ رکھے جا رہے ہیں اور انہیں بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jama Masjid Mumbai بھنڈی بازار کی جامع مسجد کو روشینوں سے سجایا گیا
میونسپل کارپوریشن کے اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ اسمارٹ طریقے سے پڑھے جانے کے بعد اب تعلیم حاصل کرنے میں بہت ہی اچھا لگتا ہے اور کئی ساری ایپلیکیشن ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ کلاس میں تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے کمپیوٹر میں تعلیمی نصاب کی کتاب بھی موجود ہے۔