ETV Bharat / state

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر کنگنا کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی کی ایک عدالت نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی شکایت پر کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کنگنا، کمل کمار جین، رنگولی چاندیل اور اکشت رناوت کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

pic
pic
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 10:59 AM IST

ممبئی پولیس نے کتاب 'دیدہ دی واریئر کوئین آف کشمیر' کے مصنف کی طرف سے حق اشاعت کی خلاف ورزی کی شکایت پر عدالتی حکم کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مبینہ جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کنگنا، کمل کمار جین، رنگولی چاندیل اور اکشت رناوت کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کتاب 'دیدہ دی واریئر کوئین آف کشمیر' کے مصنف اشیش کول نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنی شکایت میں کنگنا رناوت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندی میں اس کتاب کا ترجمہ شدہ ورژن 'واردہ کوئین آف دیدہ کشمیر' کے نام سے سامنے آیا ہے۔

کول نے کہا کہ وہ کشمیر کی رانی اور لوہار (پونچھ) کی رانی دیدہ کی کہانی کے حق اشاعت کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور سے بالاتر ہے کہ ایک معروف اداکارہ نے کتاب اور اس کی کہانی پر اپنا اختیار دے دیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے حکم پر ایک ایف آئی آر سیکشن 405 (اعتماد کی خلاف ورزی) 415 (جعلسازی) 120 بی (مجرمانہ سازش) اور تعزیرات ہند کے کاپی رائٹ قانون کے تحت درج کی گئی ہے۔ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

راناوت ممبئی میں اپنے سازش کے مبینہ ٹویٹس کے لئے پہلے ہی کچھ مقدموں کا سامنا کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.