یہ سی سی ٹی وی ویڈیو ممبئی سے متصل کلیان ریلوے اسٹیشن کا ہے جب 52 برس کے دلیپ بھیکن مانڈگے نام کے ایک مسافر اپنے بیٹے کے ہمراہ غلط ٹرین پر چڑھ جاتے ہیں۔ لیکن انھیں اس کا احساس تب ہوتا ہے جب تک اسٹیشن پر موجود ٹرین پوری رفتار سے چل پڑتی ہے۔ کشکمش کے عالم میں دونوں ٹرین سے کود جاتے ہیں۔ عنقریب ہی یہ موت کے منہ میں جانے والے تھے لیکن برقت سومناتھ مہاجن اور ساہو نام کے دو آر پی ایف افسران نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے دونوں مسافروں کو ریلوے ٹریک پر جانے سے پہلے ہی کھینچ لیتے ہیں۔
کلیان اشٹیشن پر موجود ان دونوں جوانوں کی مستعدی کی زبردست ستائش ہو رہی ہے۔
'مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے'
یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ مسافروں کو معمولی خراش آئی ہے لیکن ان افسران کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔