ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سنی تنظیموں کے وفد‌ نے نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں سٹی پولیس اسٹیشن میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے عنوان پر نرسنگھانند سرسوتی کے گستاخانہ ریمارک کے خلاف ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے کو سنی تنظیموں کی جانب سے تحریری درخواست دیتے ہوئے الحاج یوسف الیاس نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 2:11 PM IST

سنی تنظیموں کے وفد‌ نے نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوامی نرسنگھانند سرسوتی نے رسول اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بے ادبی پر مشتمل اپنے گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن حضور کی توہین ہرگز گوارا نہیں کر سکتے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ پیغمبر امن و محبت پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے نرسنگھانند سرسوتی نے متشدد فکر کا اظہار کیا۔ ایسی حرکت غیر انسانی بھی ہے اور دہشت گردانہ بھی، ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون کی سخت دفعات عائد کر کے گستاخ پر فوری کارروائی کی جائے۔

غلام مصطفی رضوی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس حساس معاملہ میں ملک دشمن نرسنگھانند پر کارروائی نہیں کی تو عاشقانِ رسول سخت ترین قانونی اقدام پر مجبور ہوں گے کیونکہ ایسے امن دشمن و ملک دشمن گستاخ کا وجود ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اس تعلق سے عمران رضوی اور رئیس احمد رضوی نے کہا کہ ہمارے دل زخمی ہیں کہ گستاخ آزاد ہے۔ اس کی پشت پناہی فرقہ پرست طاقتیں کر رہی ہیں جس کے سبب گستاخانہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے نے کہا کہ پولیس انتظامیہ وفد کے مطالبات آگے فارورڈ کریں گے اور کارروائی کے سلسلے میں اپنی جانب سے ضروری اقدام بھی کریں گے۔

اس طرح کے تیقن کے بعد وفد رخصت ہوا۔ اس موقع پر سنی جمعیۃ العلماء و سنی کونسل کے الحاج یوسف الیاس، غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن کے محمد عمران رضوی، نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، یاسین رضا، سعد رضوی، غریب نواز اکیڈمی کے رئیس احمد رضوی، درگاہ معصوم شاہ کے نورالعین صابری، اکبر اشرفی، حافظ اسماعیل یارعلوی نیز -زماں رضوی، نعیم رضوی وغیرہ موجود تھے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.