مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں آل انڈیا علماء بورڈ کے زیر اہتمام ایک میٹنگ منعقد کی گئی،اس میٹنگ میں قرب و جوار کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی،اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ممبئی کی وہ جگہیں جو وقف کی تو ہیں تاہم و وقف بورڈ کی فہرست میں ان اراضی کا اندارج نہیں ہے،اسے وقف کی باضابطہ ملکیت میں شامل کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آل انڈیا علماء بورڈ کے ذمہ دار عارف باپو نے کہا کہ بڑے بڑے مذہبی ادارے، مساجد، درگاہیں جو وقف کی اراضی ہونے کے باوجود وقف بورڈ میں رجسٹر نہیں ہیں اُنہیں جلد سے جلد رجسٹر کیا جائیگا تاکہ وقف بورڈ کی جانب سے اُنہیں جو تعاون ملنا چاہیے وہ مل پائے۔
علماء بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی اس میٹنگ میں جامع مسجد ممبئی کے چیئرمین شعیب خطیب بھی موجودتھے، خطیب کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کے اصول و ضوابط کو لیکر کچھ ترمیم کی جائے، کیونکہ جامع مسجد ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایسی کی ملکیت ہیں جو اصول و ضوابط کے سبب منہدم ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہیں جنکی مرمت کی ذمہ داری ٹرسٹ پر ہوتی ہے، لیکن وقف کے اصول و ضوابط کے سبب کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر وقف بورڈ میں 6174 مسجد 1647 مدرسے 324 عاشور خانہ اور 2763 قبرستان رجسٹرڈ ہیں اس کے ساتھ ساتھ وقف ٹریبنل میں 2110 معاملوں کی سنوائی چل رہی ہے ہے اور ہائی کورٹ میں وقف کے 720 معاملوں کی سنوائی چل رہی ہے اور سپریم کورٹ میں 25 معاملوں کی سنوائی چل رہی ہے۔۔مہاراشٹر وقف بورڈ میں 13617 املاک رجسٹرڈ ہیں اس سے ہونے والی آمدنی 45087447 روپیہ ہے ۔جبکہ ایسے رجسٹر نہ ہونے والے مذہبی اداروں کی تعداد خاصی ہے۔
مزید پڑھیں:Maharashtra State Board Of wakf: مہاراشٹرا اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او کا استعفی
Maharashtra Waqf Board ممبئی میں وقف ملکیت کو رجسٹر کرنے کی مہم تیز - ممبئی خبر
آل انڈیا علماء بورڈ کے ذمہ دار عارف باپو نے کہا کہ بڑے بڑے مذہبی ادارے، مساجد، درگاہیں جو وقف کی اراضی ہونے کے باوجود وقف بورڈ میں رجسٹر نہیں ہیں اُنہیں جلد سے جلد رجسٹر کیا جائیگا تاکہ وقف بورڈ کی جانب سے اُنہیں جو تعاون ملنا چاہیے وہ مل پائے۔