ETV Bharat / state

Camels Head towards Maharashtra: پانی کی قلت کے سبب اونٹوں کا مہاراشٹر کی سمت رخ - مالیگاؤں عائشہ نگر اقصٰی کالونی کے میدان میں درجنوں کی تعداد میں اونٹوں کو دیکھا گیا

اونٹوں کو چَرانے والے شیروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موسم گرما میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پانی کی کافی قلت ہوجاتی ہے اس لیے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اونٹ لائے جارہے ہیں۔ Camels Head towards Maharashtra

پانی کی قلت کے سبب اونٹوں کا مہاراشٹر کی سمت رخ

author img

By

Published : May 29, 2022, 8:47 PM IST

راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پانی کی قلت کے سبب اونٹوں کا رخ مہاراشٹر کی سمت تیزی سے ہو رہا ہے۔ اونٹوں کو چَرانے والے شیروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موسم گرما میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پانی کی کافی قلت ہوجاتی ہے اس لیے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اونٹ لائے جارہے ہیں۔Camels Head towards Maharashtra

پانی کی قلت کے سبب اونٹوں کا مہاراشٹر کی سمت رخ

انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر مئی اور جون کے ایام میں جب ندیوں ڈیم اور تالابوں میں پانی سوکھ جاتا ہے اور کثیر تعداد میں اونٹوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میں اونٹوں کو ندی یا ڈیم والے علاقوں کی طرف لے جایا جاتا ہے۔ اور کھانے پینے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کچھ اونٹوں کو فروخت بھی کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں عائشہ نگر اقصٰی کالونی کے میدان میں درجنوں کی تعداد میں اونٹوں کو دیکھا گیا ہے۔ شیروں کا کہنا ہے کہ مالیگاؤں میں بآسانی پانی اور چارہ دستیاب ہوجاتا ہے اس لئے یہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد وہ دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کچھ مستقل روزگار مل جائے تو انہیں اس طرح نقل مکانی نہیں کرنی پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.