اتوار کو بی سی سی آئی کے سالانہ ایوارڈز کے دوران دنیا کے معروف تیز گیندباز کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
دنیا کے نبمر ون ون ڈے گیند باز نے جنوری 2018 میں بھارت کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انہوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اور واحد ایشین بولر بنے۔
بمراہ کو سال 2018-19 میں عمدہ کارکردگی کے لیے پالی امریگر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 2018-19 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر دلیپ سردیسائی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ خواتین کھلاڑیوں میں یہ ایوارڈ پونم یادو کو بھی ملے گا۔
سنہ 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن و سابق کپتان کرشنماچاری سریکانت کو کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور سابق خاتون کھلاڑی انجم چوپرا کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔