ETV Bharat / state

ممبئی کے ڈونگری میں شہدائے کربلا کی یاد میں بنا بلند دروازہ - ڈونگری علاقے کے رکن اسمبلی امین پٹیل

ڈونگری علاقے کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے بتایا کہ شہدائے کربلا کی یاد میں بلند دروازہ کو ایرانی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ اس علاقے میں آنے والے لوگ شہدائے کربلا کی تاریخ سے واقف ہوں۔

ممبئی کے ڈونگری میں شہدائے کربلا کی یاد میں بنا بلند دروازہ

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 4:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ڈونگری علاقے میں شہدائے کربلا کی یاد میں ایک بلند دروازے کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ اس دروازے کی تعمیر کا مقصد علاقے میں آنے والے لوگوں کو شہدائے کربلا کی تاریخ سے واقف کروانا ہے۔

ممبئی کے ڈونگری میں شہدائے کربلا کی یاد میں بنا بلند دروازہ

اس دروازے کے حوالے سے ڈونگری علاقے کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے بتایا کہ ایرانی طرز تعمیر پر بنا یہ پہلا بلند دروازہ ہوگا، جسے شہدائے کربلا کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ اس علاقے میں آنے والے لوگ شہدائے کربلا کی تاریخ سے واقف ہوں۔

پٹیل نے کہا کہ اس دروازے کو فارسی طرز تعمیر کی مشابہت سے بنایا گیا ہے، جب کہ اس میں استعمال ہونے والے پتھروں اور دوسرے مٹیریل کو یہیں سے خریدا گیا ہے۔ دروازہ دیکھنے میں بہت وزنی لگتا ہے لیکن اصل میں یہ اس کے برعکس بہت ہی ہلکا ہے۔ اس دروازے کی تعمیر کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ دروازہ پُرکشش ہو تاکہ یہ اس علاقے میں آنے والے سیاحوں اور زائرین کو اپنی جانب راغب کرسکے۔

ممبئی کے ڈونگری علاقہ میں اہل تشیع کی اکثریت ہے۔ یہاں عاشورہ کے محفلوں میں ایران، عراق اور دوسرے ممالک سے زائرین آتے ہیں۔ بھارت میں لکھنؤ کے بعد ممبئی کے اس علاقے میں عزاداری کی روایت طویل عرصے سے قائم ہے۔ اس دروازے کو ایم ایل اے فنڈ اور دوسرے لوگوں کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.