ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے - او بی سی سماج کو سیاست میں بھی ریزرویشن

مہاراشٹر میں جب تک او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک مقامی انتخابات کی تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

مہاراشٹر کےنائب وزیراعلی اجیت داداپوار
مہاراشٹر کےنائب وزیراعلی اجیت داداپوار
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 8:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر جاری ہنگامہ آرائی کے پیش نظر مہا وکاس آگھاڑی سرکار کی جانب سے 2022 میں منعقد ممبئی، پونے، کولہارپور سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے بلدی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت دادا پوار نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بات کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کورونا قوانین (کوویڈ پروٹوکول) کے مطابق انتخابات کرانے کے انتظامات کیے ہیں۔ تاہم جب تک او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں ہوتا الیکشن نہیں کرائے جانے چاہئیے۔ اس قسم کا دباؤ حکومت پر بھی ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے وقت میں پہلے سے طے شدہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ریاست میں پونے، ممبئی، کولہاپور سمیت کئی میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات تجویز کیے گئے ہیں۔او بی سی ریزرویشن کے مسئلے پر تبادلہ خیال کے لیے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں ایک اسکول کے 22 طلبہ کورونا سے متاثر

اس میٹنگ میں حکومت کے تمام او بی سی لیڈران بشمول وزیر اعلی اجیت پوار ، وزیر محصولات بالا صاحب تھورات ، پی ڈبلیو ڈی کے وزیر اشوک چوان ، وزیر صنعت سبھاش دیسائی، شہری ترقی کے وزیر ایک ناتھ شنڈے اور چھگن بھجبل موجود تھے۔ جبکہ اپوزیشن کی طرف سے دیویندر فڑنویس ، پروین دریکر، ایم ایل اے کپل پاٹل سمیت تمام پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔

جمعہ کو ہی میٹنگ میں تبادخہ خیال کیا گیا کہ او بی سی اسٹیٹ ریزرویشن او بی سی سماج کو سیاست میں بھی ریزرویشن ملنا چاہیے۔ تمام فریق اس معاملے پر متفق ہیں۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سیاسی ریزرویشن میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سب کی تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ دیویندر فڑنویس نے ریزرویشن حاصل کرنے سے پہلے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی وکالت کی ہے۔ ورنہ یہ او بی سی سماج کو بہت نقصان پہنچائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Bmc election
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.