اورنگ آباد کے خلد آباد تحصیل میں شدید بارش کی وجہ سے قصاب کھیڑا گاؤں کے کا ایک پل بارش کی وجہ سے بہہ گیا۔ جس کی وجہ سے چھ گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ قصاب کھیڑا گاؤں میں کئی کسان کھیتی کرتے ہیں۔ گاؤں میں اسکول، بینک، ڈسپنسری اور ایک بڑا بازار ہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسی پل سے گزرتے تھے، لیکن موسلا دھار بارش سے قصاب کھیڑا کے لوگوں کا گاؤں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔Bridge Broken Due to Rain in Aurangabad
پل بہہ جانے سے اسکولی طلباء، کسانوں، بیماروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قصاب کھیڑا گاؤں میں مٹےگاؤں اور آس پاس کے علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے والے اسکولی طلبا کو وقت پر اسکول پہنچنے کے لیے یہ واحد قریبی پل تھا، لیکن پل بہہ جانے کی وجہ سے اسکولی طلباء کو ایلورا روڈ سے سات کلومیٹر طویل راستہ طے کر کے اسکول جانا پڑ رہا ہے یا پھر اپنی جان خطرے میں ڈال کر نالا پار کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ گاڑیوں کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی ان گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلع انتظامیہ پُل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردے تو آنے والے وقت میں انہیں کافی سہولت ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارش سے اورنگ آباد میں تباہی، درجنوں مکانات ٹوٹ گئے