ETV Bharat / state

مالیگاؤں: بارہ دنوں سے گُمشدہ بچے کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے برآمد، ایک ملزم گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 1:07 PM IST

مالیگاؤں میں گزشتہ 7 جنوری کو نیا اسلام پورہ علاقے سے 12 دنوں سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ محمد کیف کی لاش کل چاندوڑ گھاٹ سے برآمد ہوئی، جس کے بعد سے علاقے میں سنسنی مچی ہے، پولیس اہکار نے کہا کہ اس معاملے میں قصوروار ملزم کے خلاف سخت چارج شیٹ دائرے کی جائے گی۔

مالیگاؤں: بارہ دنوں سے گُمشدہ بچے کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے برآمد، ایک ملزم گرفتار
مالیگاؤں: بارہ دنوں سے گُمشدہ بچے کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے برآمد، ایک ملزم گرفتار
مالیگاؤں: بارہ دنوں سے گُمشدہ بچے کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے برآمد، ایک ملزم گرفتار

مہاراشٹر: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ 7 جنوری کو نیا اسلام پورہ علاقے سے 12 دنوں سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ محمد کیف کی لاش کل چاندوڑ گھاٹ سے برآمد ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جبکہ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق چاندوڑ پولیس کی اطلاع کے بعد مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی، عائشہ نگر پولیس اسٹیشن پی آئی اور علاقے کے سرکردہ افراد کے ساتھ سماجی کارکنان لاش کی شناخت کیلئے چاندوڑ روانہ ہوئے۔ لاش کی شناخت محمد کیف کے طور پر ہونے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ناسک سول اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ سماجی کارکنان کے مطابق جہاں دیر رات پوسٹ مارٹم کروانے میں کافی دشواریاں درپیش آئی۔

واضح رہے کہ اس دردناک واقعے کے بعد مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے مہلوک بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے نیا اسلام پورہ سروے نمبر 42 میں پہنچے، اہل خانہ اور محلے کے سرکردہ افراد سے بات چیت کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی، کہ اس معاملے میں قصوروار ملزم کے خلاف سخت چارج شیٹ دائرے کی جائے گی۔

اس درمیان ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے اور فی الحال ملزم پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی جاری ہے۔ تمام قانونی کاروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاملے میں پولیس اپنا کام کررہی ہے اس لئے عوام کسی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سروے نمبر 42 اور ملزم کے گھر کے اطراف سخت بندوبست تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.