ETV Bharat / state

کووڈ میں خرچ کئے گئے پیسوں کا بی ایم سی کے پاس حساب نہیں، آر ٹی آئی سے انکشاف - ممبئی مہا نگر پالیکا

بی ایم سی پر كووڈ کے دوران لاپرواہی اور بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بی ایم سی کے کئی بڑے افسران اس کارروائی کی زد میں ہیں۔ وہیں بی ایم سی کمشنر خود 4000 کروڑ کا حساب دینے میں ناکام ہیں۔ BMC Covid Spend Details

کوویڈ میں خرچ کئے گئے پیسوں کا بی ایم سی کے پاس حساب نہیں۔۔آر ٹی آئی سے انکشاف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 6:40 PM IST

Updated : Nov 24, 2023, 8:57 PM IST

کووڈ میں خرچ کئے گئے پیسوں کا بی ایم سی کے پاس حساب نہیں، آر ٹی آئی سے انکشاف

ممبئی: ممبئی مہا نگر پالیکا نے کورونا کے دوران 4000 کروڑ روپیے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دعویٰ کسی اور نے نہیں بلکہ محکمہ بی ایم سی کے کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ایک پروگرام کے دوران کیا تھا لیکن حیرانی اس بات کی کہ چہل کے اس دعوے کے بعد جب بی ایم سی سے اسکی تفصیل مانگی گئی تو بی بی ایم نے یہ تفصیل دینے میں لاچاری ظاہر کرتے ہوئے ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ تک آر ٹی آئی کی عرضی بھیجتے رہے۔

یعنی آر ٹی آئی کی عرضی دوسری عرضیوں کے جیسے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے لگی اور آخر میں بی ایم سی جانکاری دینے میں ناکام رہی۔ ایک جانب محکمہ بی ایم سی پر كووڈ میں لاپرواہی اور بدعنوانیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بی ایم سی م کئی بڑے افسران اس کارروائی کی زد میں ہے وہیں بی ایم سی کمشنر خود 4000 کروڈ کا حساب دینے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین نے کام بند کرکے احتجاج کیا

آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب بی ایم سی اپنے ذریعہ کووڈ میں خرچ کیے گئے روپیوں کو لیکر راگ الاپ رہی ہے تو اب اُن اخراجات کو سے بی ایم سی کی ویبسائٹ پر عوام کے لیے عام کر تاکہ۔۔بی ایم کے اس 4000 کروڑ خرچ کرنے والے دعوے کی حقیقت عوام کو پتہ چلے۔

Last Updated : Nov 24, 2023, 8:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.