مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا کی وجہہ سے سرکاری ہسپتالوں میں خون کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے فلاحی تنظیمیں بلڈ کیمپ منعقد کرکے اس ضرورت کو پوری کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
وبائی دور میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے سامنے آرہے ہیں۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فلاحی تنظیمیں بلڈ کیمپ منعقد کرکے اس ضرورت کو پوری کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: آصف شیخ کی قیادت میں ٹرک مالکان نے ایڈیشنل ایس پی سے کی ملاقات
بصر فاؤنڈیشن کی جانب سےخون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں میں سینکڑوں افراد نےخون کا عطیہ دیا۔ دن بھر چلے اس کیمپ میں ڈھائی سو سے زیادہ بلڈ کٹ جمع ہوئے۔ بصر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ کیمپ میں برادران وطن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس کیمپ میں ایک ایسے شخص بھی تھے جنھوں نے اب تک 78 مرتبہ خون کا عطیہ دیا۔ اور وہ مزید خون کا عطیہ کرکے 100 کے ہدف کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔