ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کانگریس کے سابق رکن اسبملی آصف شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این آر پی پر خصوصی بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی انتخابات میں شاہین باغ کو سیاسی مدعا بنایا اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو غیر آئینی بتا کر نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر کی موجودہ سرکار میں کانگریس پارٹی کے دس وزیر بھی شامل ہیں۔ اسی لئے مہاراشٹر میں این آر سی اور سی اے اے کو لیکر اب تک کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے سی اے اے، کے خلاف گلی سے لیکر دلی تک مخالفت کی جا رہی ہے۔
وہیں مالیگاؤں میں کانگریس کے مقامی صدر اور سابق مئیر شیخ رشید کی قیادت میں نو سیاسی پارٹیوں کی حمایت سے 'سنویدھان سرکھشا سمیتی' کی تشکیل دی گئی۔
اس تنظیم کے زیر اہتمام شہیدوں کی یادگار قدوائی احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ بعد میں شاہین باغ کی طرز پر مئیر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین کا گشتی شاہین باغ بنا کر احتجاج مظاہرہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ دنوں مئیر طاہرہ شیخ رشید نے مالیگاؤں کی خواتین کے ایک وفد کے ساتھ شاہین باغ دہلی میں شرکت کی تھی۔
اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے کہا کہ شہر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے، لیکن ساتھ ہی زمینی سطح پر عوام کے درمیان ڈر کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھین:سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کرنے والا منفرد گاؤں
وہیں عوام کے دستاویزات کی دورستگی میں پیش دشواریوں کو حل کرنے کیلئے رہنمائی کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں میں 'سنوودھان سرکھشا سمیتی' کی جانب سے بڑے پیمانے پر مورخہ 17 فروری 2020 کو احتجاجی جلسہ میں بطور مقرر خصوصی کیمونسٹ پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم کو مدعو کیا گیا ہے۔