رندیپ سنگھ سرجے والا نے مہاراشٹر میں نئی حکومت سازی پر ٹوئٹ کر کے کہا ' مجھے مت دیکھو یوں اجالے میں لاکر، سیاست ہوں میں کپڑے نہیں پہنتی'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ جمہوریت سے سودے بازی اور جمہوریت کی سپاری لینا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جو لمبی فہرست ہے جس میں میگھالیہ، گوا، منی پور، ہریانہ اور دیگر شامل ہیں۔ جس طریقے سے بی جے پی حکومتیں بناتی جا رہی ہیں، مہاراشٹر اس فہرست کا نیا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نئے بھارت کی بات کرتے ہے، اس نئے بھارت میں نظریات، خیالات کا کوئی مطلب نہیں ہے یہ اقتدار کا ننگا ناچ ہے جسے اس ملک کی عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے۔