مہاراشٹر میں شہر اورنگ آباد کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ نور حموی المعروف شاہ نور میاںؒ کے عرس کو اس سال محدود پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔
اس سال کورونا وبا کی وجہ سے عوام کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ محض پانچ لوگ عرس کی رسومات ادا کریں گے۔
درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب ضلع کلکٹر سے عرس میں شرکت کے لیے محض پانچ افراد کو اجازت ملی ہے۔ اس لیے عوامی سطح پر عرس کی تقریبات نہیں منائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حضر شاہ نور حموی کی سالانہ عرس تقاریب کا آغاز 15 جنوری سے ہونا تھا۔ کورونا کی وجہ سے ان تقریبات کے اہتمام میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی ہے۔ یہ تقریبات21 جنوری تک جاری رہیں گی۔