راجیندر تریویدی نے کہا کہ 'رشوت خوری اور بدعنوانی کو آر ٹی او سے فروغ ملتا ہے۔ اس لئے اس معاملے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو وہاں دخل دینا ہوگا تاکہ اس پر روک لگے۔'
محکمہ آر ٹی او میں دلالوں کی دخل کے پیچھے کی ایک بڑی اور خاص وجہ یہ بھی مانی جاتی ہے کہ عوام آر ٹی او کے قوانین سے واقفیت نہیں رکھتی اور افسران اور ان کے کلرک کسی طرح کا تعاون بھی نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں:
ممبئی کے آر ٹی او میں دلالوں کا دبدبہ
صدر دروازے پر عوام کے لئے ہیلپ سنٹر ضرور ہیں لیکن ہیلپ کرنے والے کا دور دور تک کوئی اتا پتا نہیں، بلکہ ہیلپ سنٹر پر ہی بڑی تعداد میں شکار کی تلاش میں دلال موجود رہتے ہیں جو آر ٹی او کی طرف سے عوام کو مکمل تعاون نہ ملنے کا پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہیں۔