ممبئی: بھارتی بحریہ نے فرانسیسی شہری کی مدد کی اپیل پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طبی سہولت مہیا کرائی۔ آپ کو بتا دیں کہ بھارتی جنگی بیڑے آئی این ایس شکرا کو فرنچ فلیگ کنٹینر جہاز سے پیغام موصول ہوا۔ پیغام دینے والے نے بتایا کہ اُس کی طبیعت خراب ہے۔ اُسے مدد کی بے حد ضرورت ہے۔ جس کے بعد بھارتی بحریہ نے مدد کے لیے اپنے ہیلی کاپٹر بھیجے۔ ایک بار پھر سے دیکھتے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھارتی بحریہ کسی غیر ملکی کی مدد کے لیے سمندر میں اپنے ہیلی کاپٹر میں ذریعہ اُسے محفوظ مقام تک کیسے پہنچاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Tourists Rescued From Dal Lake: ڈل جھیل میں درجن سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا
پیغام دینے والے نے اپنی طبیعت کی خرابی کا حوالہ دیا۔ جس کے بعد بحر عرب میں 65 ناٹیکل مائل پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایئر ایمبولینس کا کردار ادا کرتے ہوئے فرانسیسی شہری کی مدد کرنے کے لیے پہنچ گیا۔ غیر ملکی کنٹینر والے اس بیڑے پر ہیلی کاپٹر لینڈنگ کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کے سبب مریض کو برج ونگ کے سہارے اس ٹوکری کی مدد سے مریض کو آئی این ایس شِکرا تک پہنچایا گیا۔ فرانسیسی شہری نے بھارتی بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ کیوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھارتی بحریہ اُس کے لیے ڈوبتے کے لیے تنکے کا سہارا ثابت ہوا۔