ETV Bharat / state

رمضان میں غیر مسلم روزے دار یکجہتی کی مثال

رمضان کے مبارک مہینے میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمان روزہ تراویح اور دیگر اعمال کا اہتمام کررہے ہیں۔ اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس دوران ایک ایسا ہندو خاندان مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں دیکھا گیا جو رمضان میں روزے رکھتا ہے۔

رمضان کی مناسبت سے اعمال اور دیگر سرگرمیاں

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 7:24 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 10:54 PM IST

اورنگ آباد کا بُڈی لین علاقہ اپنے ذائقے اور لذیذ کھانوں کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس قدیم محلے کی ایک اور شناخت بھی ہے اور وہ ہے آپسی بھائی چارہ اور باہمی محبت و اخلاص کی۔ جی ہاں بُڈی لین سے متصل ایک نئی بستی آباد ہے۔ اس بستی میں ہندو بھائیوں کی آبادی ہے، اس نئی بستی کے اکثر لوگ روزوں کا اہتمام کرتے ہیں، یہ روایت پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ نئی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نسل در نسل ان کے گھرانوں میں یہ سلسلہ جاری ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں اور دونوں ہی مذاہب کے لوگ اپنے تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ان لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ آج جس طرح سے ملک میں ہندو مسلم کے بیچ میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے، اس کو کس طرح سے ختم کرنا ہے۔ اِسی مقصد کو لے کر یہ لوگ اپنی روایت کو جاری رکھ رہے ہیں اور رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔

رمضان کی مناسبت سے اعمال اور دیگر سرگرمیاں

ماہ رمضان کے مبارک موقع پر احمدآباد میں موجود انگور فوڈس پرائویٹ لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان نے حصہ لیا۔ اس تعلق سے انگور فوڈس پرائویٹ لمیٹڈ کمپنی کے چیئرمین اور بی جے پی مائناریٹی سیل کے جنرل سیکرٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ آج احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کو زندہ رکھنے کے لئے روزہ افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار، بی جے پی کے کارکنان اور روزہ داروں نے حصہ لیا۔

حضرت بو علی شاہ قلندرؒکے عرس مبارک کے موقع پر راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع مدرسہ فیضان غریب نواز میں جلسہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں خطاب کرنےکے لیے مہمان خصوصی کے طور پر اترپردیش لکھنؤ کے مفتی کمال دین پہنچے، مفتی کمال دین نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کو اللہ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ آج مسلمان نے نماز چھوڑ دی، جھوٹ بول رہا ہے، اللہ کو راضی کرنے کا کوئی کام نہیں کر رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اللہ کو راضی کرنے کے اعمال کریں۔

کرناٹک کے گلبرگہ میں عبدالرحیم مرچی کے جانب سے پہلی بار ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مختلف اسلامی مقابلوں کا انعقاد منعقد کیا جارہا ہے جس میں قرآت، نعت، حمد، بیان، اذان کے مقابلے ہوں گے۔ اس میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 15 اپریل رہے گی۔ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کر نے والوں کے لیے پہلا انعام 10 ہزار، دوسرا 7500، تیسرا 5 ہزار، چوتھا 5 ہزار، پانچواں 5 ہزار روپے رہے گا۔ جو بھی اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ مسلم چوک آکر اس کے ذمہ دارن سے ملاقات کر کے اپنا نام درج کرا سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کے لئے صرف مرد حضرات کو ہی موقع رہے گا جن کی عمر 10 سے 30 سال ہو، وہ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Last Updated : Apr 15, 2022, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.