ممبئی کے شیواجی پارک میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو دعوت دی گئی ہے۔
یوا سینا کے سربراہ اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے آج دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت نامہ دیا۔
شیواجی پارک میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اس تقریب میں ملک بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ شیوسینا نے سونیا گاندھی سے بھی اس تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔