ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi ایوعاصم اعظمی کا یونانی ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں تقرری کا مطالبہ - ریاست مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی

رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے یونانی کالجوں کا قیام عمل میں لانے کا پر زور مطالبہ کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ کورونا کے دوران یونانی ڈاکٹروں نے عام لوگوں کی بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دی تھی اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ایوعاصم اعظمی کا یونانی ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں تقرری کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 6:23 PM IST

ایوعاصم اعظمی کا یونانی ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں تقرری کا مطالبہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ایوان کو خطاب کرتے ہوئے ریاست میں یونانی کالجوں کے قیام پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے یونانی کالجوں کے قیام اعلان کیا تھا۔

حکومت نے آیوویدک کالجوں اور اسپتالوں میں یونانی ڈاکٹروں کی تقرری کا بھی اعلان کیا تھا اور حکمنامہ نکالنے کا بھی یقین دلایا تھا لیکن اب تک ان ڈاکٹروں سے متعلق کوئی اقدام سرکار نے نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ آیووید اور یونانی طرز علاج مساوی ہے اس کے ساتھ ہی یو ایچ ایم ایس اور ایم بی بی ایس بھی طریقہ کار مساوی ہے دونوں ڈاکٹروں کے علاج میں کوئی تفریق نہیں ہے۔

اعظمی نے بتایاکہ یونانی طرز علاج سے کروڑوں لوگوں اور مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ جب ایم بی بی ایس اور بڑے ڈاکٹر کورونا کے خوف میں اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں تو اس وقت یونانی ڈاکٹروں نے ہی خدمات انجام دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Illegal Activities in Aurangabad اورنگ آباد میں پولیس کے تحفّظ سے چل رہے ہیں غیر قانونی کاروبار

انہوں نے کہا کہ یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ سرکار انصاف کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مریض مہنگی ادویات استعمال کرنے سے قاصر ہے ایسے میں یونانی طرز علاج ہی ان کے لئے شفا بخش ثابت ہوتا ہے جس طرح سے سرکار آیوویدک پر توجہ دیتی ہے اسی طرز پر یونانی طرز علاج پر بھی توجہ دی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے سرکار سے کیا ہے ۔آیورویدک ڈاکٹروں کے طرز پر سرکاری اسپتالوں میں یونانی ڈاکٹروں کے اسامی مختص کر کے انہیں سرکاری اسپتالوں میں مامور کیاجائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.