ETV Bharat / state

Abdul Sattar on Cabinet Reshuffle محکمہ تبدیل کرنے کی درخواست میں نے خود کی تھی: وزیر عبدالستار - نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی دیا گیا

وزیر عبدالستار کے پاس سے زراعت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے لیکن ان کا وزارتی عہدہ بچ گیا اب این سی پی کے دھنجے منڈے نئے وزیر زراعت بنائے گئے.عبدالستار نے کہا کہ میں محکمہ بدلنے پر بالکل ناراض نہیں ہوں

محکمہ تبدیل کرنے کی درخواست میں نے خود کی تھی:وزیر عبدالستار

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 6:49 PM IST

محکمہ تبدیل کرنے کی درخواست میں نے خود کی تھی:وزیر عبدالستار

اورنگ آباد: ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے مہاراشٹر کے وزیر عبدالستار کے پاس سے زراعت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ اجیت پوار کے کٹر حامی بیٹر سے دھنجے منڈے نئے وزیر زراعت بنائے گئے۔ عبدالستار بطور وزیر زراعت بہت متنازع رہے تھے۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگے تھے۔ اس پس منظر میں انہیں ہٹا دیا گیا ہے ۔اب امید ظاہر کی جا رہی ہے جس کے وزیر زراعت دھنج منڈے اس محکمہ کے ساتھ انصاف کریں گے اور کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔

عبدالستار اب قلیتوں، اوقاف کے وزیر بن گئے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبدالستار نے کہا کہ میں محکمہ بدلنے پر بالکل ناراض نہیں ہوں دراصل میں نے ناگپور اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے محکمہ کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ مطالبہ مان لیا گیا ہے۔ اب اقلیتی محکمہ میں کام کرنے کا موقع ملنے سے اچھا کام ہوگا۔این سی پی میں بڑے پیمانے پر تقسیم کے بعد اجیت پوار شندے۔فڑنویس حکومت میں شامل ہوئے۔ انہیں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی دیا گیا۔ ان کے ساتھ دیگر ایم ایل ایز نے بھی وزارتی عہدہ کا حلف لیا، شندے-فڑنویس حکومت کے کئی وزراء کو اپنے قلمدان بدلنے پڑے۔

عبدالستار نے سلوڈ میں کہا کہ جب وہ وزیر زراعت تھے تو کسانوں کے جذبات کو سمجھتے تھے زیادہ بارشوں سے تباہ ہونے والی فصلوں کی تلافی کی کوششیں کی گئیں۔ سورج مکھی اور کپاس کی پیداوار اس کے لیے ایک ہزار کروڑ کا انتظام کیا ہے یہی نہیں وہ کسانوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Politics مہاراشٹر کے نئے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو مالیات اور منصوبہ بندی کا قلمدان سونپا گیا

بتایا جاتا ہے کہ ان کے وزارتی عہدہ کے دوران تمام محکموں کے وزراء نے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا۔ موجودہ حکومت نے قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کے فوراً بعد کسانوں کی مدد کا وہ کام کیا ہے جو اس سے پہلے کسی اور حکومت نے نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.