ETV Bharat / state

Aaditya Thackeray on Alleged BMC Scam آدتیہ ٹھاکرے کا بی ایم سی پر 263 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام - آدتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن

آدیتہ ٹھاکرے نے بی ایم سی پر سڑک کے ٹینڈر، بجری، سینیٹری پیڈ، بیوٹیفکیشن اورفرنیچر کے کاموں میں گھوٹالے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایم سی 263 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں ملوث ہے اور اس کی اعلیٰ سطح کی جانچ ہونی چاہیے۔

آدتیہ ٹھاکرے کا بی ایم سی پر 263 کروڑ روپے  کے گھوٹالے کا الزام

author img

By

Published : May 1, 2023, 8:25 PM IST

ممبئی: آدتیہ ٹھاکرے نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر ترقیاتی کام کم اور گھوٹالہ زیادہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بی ایم سی ممبئی میں 263 کروڑ روپے خرچ کرکے یورپ کی طرز پر اسٹریٹ فرنیچر لگا رہی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بی ایم سی کمشنر اقبال چہل کو خط لکھ کر ممبئی والوں سے ان الزامات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے خط میں لکھا ہے کہ ممبئی والوں کی بہتری کے لئے ممبئی والوں کے پیسے سے اسٹریٹ فرنیچر پر لگایا جا رہا ہے لیکن ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس میں برسراقتدار پارٹی کے ایم ایل اے، بی ایم سی افسر کی ساز باز سے کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے اور بی ایم سی نے ٹینڈر کے ذریعہ ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے کی تین رکنی کمیٹی بنا کر انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعلیٰ سطح کی جانچ کے بعد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ آدتیہ نے اس معاملے میں کمشنر چہل سے کئی سوالوں کے جواب مانگے ہیں اور کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ فرنیچر کا ٹینڈر سی پی ڈی کے ذریعے کیوں دیا گیا محکمہ روڈ کے ذریعے کیوں نہیں دیا گیا۔ ٹھیکیدار کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ رقم کیوں دی گئی؟ تمام سامان کی خریداری میں شفافیت کیوں نہیں رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Salman Khan Death Threat 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں'

ان کا الزام ہے کہ ممبئی کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کے لئے بی ایم سی نے یورپی ممالک کی طرح ممبئی میں بھی اسٹریٹ فرنیچر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی میں جو اسٹریٹ فرنیچر نصب کیا جائے گا۔ اس میں سیٹ، درختوں کی جھنڈی، بینچ، ریلنگ، بولارڈ وغیرہ شامل ہوں گے۔ بی ایم سی فرنیچر کے ارد گرد خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے جدید سہولیات سے مزین پھولوں کے گملے اور کوڑے دان بھی رکھے گی۔ بی ایم سی اس پر 263 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ BMC زون 1 (جنوبی ممبئی) کے علاوہ تمام 6 زونوں میں جدید اسٹریٹ فرنیچر نصب کرے گا۔ یعنی یہ فرنیچر دادر سے ملنڈ اور دہیسر بشمول باندرہ، اندھیری، بوریولی تک لگایا جائے گا۔ بی ایم سی نے اس پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 360 کروڑ روپے سے زیادہ لگایا تھا۔ عہدیدار نے کہا کہ ممبئی میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑے پیمانے پر آتے ہیں۔ یہ فرنیچر انہیں اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ ممبئی کی سڑکوں، پلوں، فٹ پاتھ، باغات، ساحلوں کی صفائی، اور روشنی کے ذریعے خوبصورتی کا کام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.