ETV Bharat / state

ممبئی: پولیس کانسٹیبل نے کمسن لڑکی کی جان بچائی

ممبئی میں کووڈ 19 کی بحرانی صورتحال اور نسرگ طوفان کے دوران ایک کمسن لڑکی کے دل کے آپریشن کے لیے ممبئی پولیس کے جوان نے مدد کی۔

A police constable saved the life of a minor girl during the storm and Corona in mumbai
ممبئی: طوفان اورکورونا دوران پولیس کانسٹیبل نے ایک کمسن لڑکی کی جان بچائی
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 11:00 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ 3 جون کو ایک 14 سالہ لڑکی ثناء ایف خان کو ہندوجا اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت پیش آئی اور اسے اے پلس خون کے گروپ کی ضرورت پیش آئی، کورونا وائرس کے دوران پابندیوں اور طوفان کی وجہ سے خون کے لیے دستیاب شخص پہنچنے سے قاصر رہا۔

اس موقع پر تاڑدیو پولیس اسٹیشن سے وابستہ آکاش بابا صاحب گائیکواڑ نامی پولیس اہلکار جو اسپتال میں تعینات تھا اور اسے جب اس صورتحال کا علم ہوا تواس نے رضاکارانہ طور پر خون دینے کی پیشکش کی۔

مذکورہ پولیس اہلکار گائیکواڑ کو اندر لے جایا گیا اور ضروری جانچ کے بعد ان کے خون میں یکسانیت پائی گئی اور اس طرح خون کا عطیہ مریض کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوا۔

ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے پولیس کانسٹیبل کو کال کیا اور اس کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے پہلے کورونا اور پھر طوفان کے بحران میں عوام کی زبردست مدد کی ہے اور ایک کمسن لڑکی کی زندگی بچانے میں پولیس اہلکار نے انسانیت کا سر بلند کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.