مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں سہارا ہسپتال کے پاس اچانک ایک اومنی وین میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔' A fire broke out in an omni van near Malegaon Sahara Hospital
اس تعلق سے گاڑی میں سوار راجو کھاٹک نامی شخص نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گاڑی میں 5 سے زائد افراد موجود تھے جس میں ایک بچی بھی شامل تھی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'وہ چالیسگاؤں سے ایک خاتون کو ڈیلیوری کے لیے مالیگاؤں لے کر جارہے تھے کہ تبھی گاڑی سے گیس کی بدبو آنی شروع ہوگئی اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔' Fire in omni van due to gas leak
راجو کھاٹک نے مزید کہا کہ 'گاڑی میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد روپئے تھے جس میں سے کچھ رقم گاڑی میں جل کر راکھ ہو گیا۔'
وہیں فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازم شکیل احمد نے بتایا کہ 'گاڑی میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔'