ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے بند پاورلوم کارخانہ سے 90 ہزار 200 روپے کی مالیت کے 11 عدد کوئن کے تھیلوں کی چوری ہوئی ہے جس کے بعد چور فرار ہوگیا۔
اس معاملے میں پوارواڑی پولیس اہلکار نے اندراج نمبر 139/2020 اور دفعہ 380/457 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اس ضمن میں کارخانہ کے مالک حمید حسن امتیاز احمد نے شکایت درج کرائی ہے اور بتایا کہ 11 دسمبر کی رات ساڑھے 11 بجے سے 12 دسمبر کی صبح ساڑھے سات بجے کے درمیان سروے نمبر 104/05 پلاٹ نمبر 94 پر واقع فریادی کے بند کارخانہ کا دروازہ توڑ کر نامعلوم افراد نے چوری کی واردات کو انجام دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد کارخانے کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے ٹبروال ٹیکس کے لیبل لگے 11 تھیلوں کی چوری کی۔
واضح رہے کہ ایک تھیلے کی قیمت آٹھ ہزار 200 جارہی ہے تاہم یہ بھی معلوم ہوا کہ اس واقع کی شکایت 16 دسمبر کو درج کرائی گئی ہے جبکہ اس تعلق سے پولیس انسپکٹر بی آر کاڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔