ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1،18،447 کیسز - گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6088 نئے کیسز

بھارت میں کوروناوائرس انفیکشن کے 24 گھنٹوں میں 6088 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 118447 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 3000 سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1،18،447 کیسز

author img

By

Published : May 22, 2020, 10:29 AM IST

Updated : May 22, 2020, 2:13 PM IST

وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6088 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 ہوگئی ہے۔ملک میں کل فعال کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5609 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں كووڈ -19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3583 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3234 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 48533 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں کل وائرس کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2345 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41642 ہو گئی ہے جبکہ 1454 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 11726 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 13،967 افراداس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 94 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6282 لوگوں کےعلاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

کورونا وائرس وبا کے کیسزمیں ’فائیو فیگر‘ کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 12905 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 773 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5488 افراد اس بیماری سے شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 571 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے ریکارڈ 18 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہاں اب تک 11،659 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 194 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5567 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1،18،447 کیسز

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا رہا ہے. یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6227 ہو گئی ہے اور 151 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3485 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں اب تک 5515 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے جبکہ 3204 افراد اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3197 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 259 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1193 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1699 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 45 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1035 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 2647 اور کرناٹک میں 1605 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وباسے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 53 اور 41 ہوگئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1449 ہو گئی ہے اور20 افراد کی كووڈ -19 سے موت ہوئی ہے۔

پنجاب میں 39، ہریانہ میں 15، بہار میں 11، اڑیسہ میں سات، کیرالہ اور آسام میں چار چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ و اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Last Updated : May 22, 2020, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.