ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تک مراٹھواڑہ خطہ میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 20 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ میں اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1227 ہوگئی ہے۔
مراٹھواڑہ کے خطے میں اب تک 25000 افراد اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مختلف ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 306 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور پانچ مریض دم توڑ چکے ہیں۔
اس کے بعد ضلع پربھنی میں 62 کیسزاور پانچ افراد ہلاک ، ضلع ناندیڑ میں چار اموات اور 196 کیسز ، عثمان آباد میں تین اموات اور 185 کیسز ، لاتور میں 200 کیسز اور ایک کی موت ،جالنہ میں 71 متاثرین اور ایک کی موت ، ہنگولی میں ایک موت اور 44 کیسز اور ضلع بیڈ میں 83نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔