ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1402 ہو گئی ہے۔ جمعہ کی رات مزید 92 نئے کورونا مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ اب تک ریاست بھر میں 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس وبائی امراض نے صرف اندور میں 47 افراد کی جانیں لی ہیں۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'مدھیہ پردیش میں کوویڈ 19 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،402 ہوگئی ہے جبکہ ریاست بھر میں اب تک 69 افراد اس وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔'
حکام نے بتایا کہ' ہفتے کی شام تک کورونا وائرس کے 37 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی۔'
ریاست کے 52 اضلاع میں سے اب تک 25 اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ درج کئے گئے ہیں۔
اندور میں 49 نئے کیس سامنے آئے جس کی بعد کورونا مثبت کیسز کی تعداد 891 ہوگئی ہے۔
ریاستی بلیٹن کے مطابق 'دارالحکومت بھوپال میں 16 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں، کل مریضوں کی تعداد 213 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز ضلع کھرگون میں 47، اوجین میں 23، بروانی میں 26، ہوشنگ آباد میں 23، کھنڈوا میں 32، دیواس میں 20، مورینا، ودیشہ اور رتلام میں 13، جبل پور میں 16، رئیسین میں سات، مندسور میں نو، گوالیار میں دو، دھار میں 24، شج پور میں چھ، چھندواڑہ میں دو، آگر مالوا، علی راج پور اور شپور میں پانچ ، شیوپوری اور بیتول میں دو اور ساگر اور ٹکم گڑھ میں ایک ایک ہیں۔
اس وائرس سے بھوپال اور اوجین میں اب تک چھ افراد، دیواس میں پانچ، کھرگون میں چار اور چھندواڑہ میں ایک کی موت ہوئی ہے۔