مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے دینارہ علاقہ میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے ہی قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کے اطلاع پر پولیس نے قتل کے جرم میں شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق منی رام کیوٹ(40)نامی شخص نے اپنی بیوی رانی کیوٹ(35)کو کل قتل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں مزدوری کرنے جا رہے تھے۔اسی دوران ایک ویران جگہ پر منی رام نے قتل کی واردات کو انجام دی۔واردات کو انجام دینے کے بعد شوہر نے فرار ہونے کی کوشش کی تبھی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
قتل کی وجہ دونوں میں ازدواجی رنجش بتائی جا رہی ہے۔