صوبے میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ مکلمل ہوئی۔
اندور سیٹ پر مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی 8 بار جیت حاصل کرچکی ہے اور اس بار شنکر لالوانی اور پنکج سنگوئی کے بیچ مقابلہ ہے۔
موجودہ رکن پارلیمنٹ لو ک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اورشنکر لالوانی نے آج صبح ایک ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا اور خوشی ظاہر کی۔
وہی سمترا مہاجن نے بیان دیا ہے کہ اس بار بھی یہاں سے بی جے پی ہی جیتے گی۔
اندور شہر کے قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں اور ان پر یہ ذمے داری ہے کہ وہ ایسے رہنما کو چُنیں جو ملک کی ذمہ داریوں کو سنبھال سکیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جن کا خطاب کررہے ہیں اگر دوبارہ آپ کے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں تو ان سے پوچھا جائے کہ جس مقصد سے اُن کا خطاب کیا گیا تھا وہ مسائل حل ہوئے کہ نہیں۔