ETV Bharat / state

'جب تک ارکان اسمبلی کا فیصلہ نہیں ہوتا، فلور ٹسٹ کیسے ہوگا' - مدھیہ پردیش

کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج بتایا کہ ریاست کی کمل ناتھ حکومت 'فلور ٹسٹ '(ایوان میں اکثریت ثابت کرنا)کے لئے تیار ہے،لیکن جب تک ارکان اسمبلی کے استعفیٰ پر فیصلہ نہیں ہوگا۔فلور ٹسٹ کیسے ہوگا۔

'جب تک ارکان اسمبلی کا فیصلہ نہیں ہوتا، فلور ٹسٹ کیسے ہوگا'

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 3:05 PM IST

مسٹر سنگھ نے یہاں اسمبلی کیمپس میں راجیہ سبھا کے کانگریس امیدوار کی شکل میں اپنا پرچہ داخل کیا۔

اس موقع پر مسٹر سنگھ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق اسمبلی اسپیکر نے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے،جس کے مطابق متعلقہ ارکان کو حاضر ہو نا پڑے گا۔

جب تک ارکان اسمبلی خود اسپیکر کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے استعفیٰ پر فیصلہ کیسے لیا جا سکتا ہے۔مسٹر سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی منتخب کردہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں قانون اور آئین کا راج ہے۔آئینی ادارے کسی بھی سیاسی پارٹی کے کہنے پر کام نہیں کر سکتے۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ ریاست میں آئینی بحران حکومت کی طرف سے نہیں بی جے پی کی طرف سے کھڑا کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.