نیواڑی: مدھیہ پردیش جتنا عجیب ہے، یہاں کی رسمیں بھی اتنی ہی حیرت انگیز ہیں۔ ویسے مدھیہ پردیش میں بھگوان اندرا دیو کو خوش کرنے کے لئے متعدد قسم کے رسومات ادا کئے جاتے ہیں۔ لیکن آج نیواڑی میں اندردیو بھگوان کو خوش کرنے کے لئے جو رسم ادا کی گئی اسے سن کر ہر کوئی حیران ہے۔
اس دوران پوچی کرگووا گاؤں کے رہائشی مولچند نائک نے اپنی کتیا رسمی کی شادی اتر پردیش کے بکوا خورد کے رہائشی اشوک یادو کے کتے گولو سے کرائی ہے۔ اس شادی میں بینڈ باجے اور آتش بازی کے ساتھ بارات نکالی گئی، ہندو رسم و رواج کے ساتھ جےمالہ بھی ہوا، شادی کے بعد کتیا رسمی کی رخصتی بھی ہوئی۔ اس انوکھی شادی میں تقریبا ایک ہراز لوگوں نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ گاؤں میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ بھگوان اندرا دیو کو راضی کرنے کے لئے دو جانوروں کی شادی کرائی جائے،شاید اس سے بھگوان اندر دیو خوش ہوں گے اور گاؤں میں پانی کی قلت دور ہوگی۔