مدھیہ پردیش کے اوجین ضلع میں اتوار کی علی الصبح بس الٹنے کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس انسپکٹر پردیپ سنگھ راجپوت نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 20 کلومیٹر دور کیتھا پولیس اسٹیشن حدود میں صبح 3.50 بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ مزدور ایک ٹھیکیدارکےتوسط سے، اترپردیش کے اٹاوہ سے، احمد آباد جا رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، بس سڑک کے موڑ پر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک 24 سالہ مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا 26 سالہ متاثر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمی مزدوروں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ راجپوت نے کہا ، "ہم نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:بھوپال: 'یاد حسین' کے عنوان سے پرشکوہ مشاعرے کا انعقاد