ETV Bharat / state

پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنےسے تین بچوں کی موت - گڈھوں میں پانی بھر گیا

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے بینا تھانہ علاقہ میں آج پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوبنے سے تین لڑکوں کی موت ہوگئی جس میں دو سگے بھائی ہیں۔

پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوبنےسے تین بچوں کی موت

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 8:31 PM IST

پولس ذرائع کے مطابق شاستری وارڈ نئی سبزی منڈی کے پیچھے ایک کامپلیکس کے قریب اووربرج کی تعمیر کرائی جارہی تھی۔

برج کی تعمیر کے لئے پلر کھڑے کرنے کے لئے گڈھے کھودے گئے تھے۔ لاک ڈاون کے سبب کام بند ہوگیا تھا اور بارش سے ان گڈھوں میں پانی بھر گیا ۔

صبح بچے ان گڈھوں میں نہانے کے لئے گئے جہاں ڈوبنے سے ملو (16)، کانہا (9) اور امیش (12)کی موت ہوگئی ۔ کانہا اور امیش دونوں سگے بھائی ہیں۔

پولس نےرپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.