اندور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے اور قربانی کرنے کے بعد چرم کو مدارس یا مذہبی و سماجی تنظیموں کے علاوہ غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جس سے مذہبی تنظیموں و غریبوں کو کافی فائدہ حاصل ہوتا تھا لیکن چرم کی قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد ضرورت مندوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قربانی کے بعد جانور کے چرم کا عطیہ دیا جاتا تھا جس کے بعد مختلف مدارس، تنظیمیں اس چرم کو بھاری رقم میں فروخت کرکے تعلیمی و فلاحی کام انجام دیتے تھے اور غریبوں کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی سے مدارس کو نقصان
برسوں سے چرم کے ذریعہ دینی مدارس اور مذہبی تنظیموں کی مدد کی جاتی تھی جبکہ موجودہ دور میں چرم کی قیمت میں بھاری کمی کے بعد مدارس اور ضرورت مندوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے مدارس اور مذہبی تنظیموں کی سرگرمیوں پر اثر پڑے گا۔