ETV Bharat / state

Kailash Vijayvargiya on MP ریاست کے حالات خراب ہوسکتے ہیں، انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو الرٹ رہنا ضروری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 12:34 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو تہواروں کے مدنظر رہے الرٹ رہنا چاہیے۔ جب کہ کچھ روز قبل کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر آنے والے وقت میں فسادات کروانے کا الزام لگایا تھا۔

ریاست کے حالات خراب ہوسکتے ہیں، انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو الرٹ رہنا ضروری

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگیہ نے میڈیا کے سامنے بیان دیا ہے کہ آنے والے وقت میں انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو بہت خیال رکھنا ہے کیونکہ دو ایک حادثے ایسے ہوئے جو مذہبی رنگ لے سکتے تھے۔ اور اب تہوار لگاتار سامنے آئیں گے۔ اس لیے سبھی اضلاع کی ضلع انتظامیہ اور محکمۂ پولیس کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ریاست میں کسی بھی طرح کے ہونے والے حادثہ یا معاملات کو کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ پوری ریاست میں امن و امان قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا کے ممبر دگ وجے سنگھ نے ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں ہریانہ کے نوح کی طرح تیاریاں کر رہی ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقلیتی سماج کے ساتھ جس طرح نا انصافی اور مظالم ڈھائے ہیں، وہ انہوں نے اپنی زندگی میں آج تک نہیں دیکھے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیگل ویمرش میں دگ وجے سنگھ نے کہا تھا کہ انہیں معلومات مل رہی ہیں کہ مدھیہ پردیش میں فسادات کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

دگ وجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ ریاست میں ٹھیک اسی طرح سے دنگا کرایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ہریانہ کے نوح میں ان لوگوں نے کروایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سمجھتی ہے کہ آج ہمارے خلاف بہت زیادہ ناراضگی ہے۔ اس لیے یہ کچھ کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیان دگ وجے سنگھ کے فسادات والے بیان کے بعد اب کیلاش وجے ورگیہ نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی لگاتار اجلاس میں حصہ لے رہی ہے اور عوام کو خطاب کر رہی ہے۔ اور کہیں نہ کہیں اس طرح بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.