نعتیہ پروگرام میں بھوپال شہر کے اور اطراف کے شعراء نے شرکت کی۔
اس موقعے پر موجود ادیب و شعرا نے اپنے اپنے انداز میں سرکار دو عالم کی مدح سرائی کرنے کی کوشش کی۔
- مزید پڑھیں: جشن میلاد النبی: خوبصورت نعتیہ کلام کی مجلس کا اہتمام
- مرادآباد: 17 ربیع الاول کے موقع پر محفل کا انعقاد
- جس نے ہمیں سکھایا قرینہ تم ہی تو ہو
اللہ تک پہنچنے کا زینا تم ہی تو ہو
اللہ کے خزانے میں اللہ کی قسم
ہیں سب سے قیمتی نگینہ تم ہی تو ہو
- نہیں ہے جس میں ذکر کوئی اہل ایماں کا
وہ بات ہمارے دل پر اثر نہیں کرتی
نقوش پائے محمد کا فیض ہے اس پر
زمین کرتی حرکت مگر نہیں کرتی
- ہر امتی کو بچائیں گے نارِ دوزخ سے
خدا نے بھیجا ہے خیرالبشر جہاں کے لیے
- پیاس ہے کتنے لوگ سمندر کے باوجود
دنیا بھٹک رہی ہے پیامبر کے باوجود
سرکار بن پروں کے وہاں تک پہنچ گئے
جبریل جاسکے جہاں پروں کے باوجود
- نعت پاک رسول خدا مرحبا مرحبا
آمدے مصطفی مرحبا مرحبا
بخش دے دشمنوں کی خطا مرحبا
مصطفی کی ہر ایک ادا مرحبا مرحبا