ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے لوگوں کو قرنطینہ میں رکھیں: شیوراج - shivraj singh on jamat

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں وزارت میں منعقد اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ ہدایت دی ہےکہ تبلیغی جماعت میں حصہ لینے والے ریاست کے شہریوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا انتظام کیا جائے۔

شیوراج سنگھ چوہان
شیوراج سنگھ چوہان
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 10:34 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق چوہان نے کہا کہ جیسا کہ خبر موصول ہوئی ہے،چند روز قبل تبلیغ جماعت کے ایک بڑے مذہبی پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔ ملک بھر سے عقیدت مند اس میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ اس گروپ میں سے 200 افراد کوویڈ۔19 سے متاثر ہونے اور ان میں سے 6 کی تلنگانہ میں موت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس مذہبی پروگرام میں مدھیہ پردیش کے 100 سے زائد افراد نے بھی شرکت کی۔ ایسی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شامل مدھیہ پردیش کے لوگوں کی نشاندہی کریں اور انہیں قرنطینہ میں رکھ کر ضروری صحت کی جانچ کرائیں۔ یہ عمل سب کے مفاد میں ہے۔ اگر ان لوگوں میں کسی بھی قسم کی بیماری کے علامات ظاہر ہوں تو ان کے ٹیسٹ اور علاج کے لئے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ تمام پولیس سپرنٹنڈنٹ کو یہ کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.