بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما راجا پٹیریا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے قابل اعتراض بیان کے بعد ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی اصلیت اب سامنے آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ پورے ملک میں عقیدت کا محور ہیں ۔جب میدان میں کانگریس ان کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں تو کانگریس کے لیڈر عوامی جلسے میں ان کے قتل کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ Shivraj Singh Chauhan directed to take action
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس رہنما کے بیان کو نفرت کی انتہا سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا یہ نفرت کی انتہا ہے۔ اس بیان سے کانگریس پارٹی کی اصلیت سامنے آنے لگی ہے لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی ایسے بیانات اور ایسی باتوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ اب پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
کانگریس لیڈر اور سابق وزیر راجا پٹیریا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں راجا پٹیریا ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اقلیتی اور دلت طبقے کی پسماندگی کا جہاں ذکر رہے ہیں وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ انتخابی سسٹم کو ختم کرنے کی بات کرتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Bhopal Dilapidated Roads بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی پر وزیر اعلیٰ کا اظہار ناراضگی